ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ممبئی:نئے سال کے جشن کے لیے ہجوم پرکارروائی ہوگی

ممبئی:نئے سال کے جشن کے لیے ہجوم پرکارروائی ہوگی

Tue, 29 Dec 2020 00:27:13    S.O. News Service

ممبئی28دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) نئے سال کے پیش نظرممبئی پولیس نے اپنی تیاریوں کوتیزکردیا ہے۔ 31 دسمبر کو پورے ہندوستان سے بہت سے لوگ پارٹی میں ممبئی آتے ہیں ، لیکن اس بار ہر سال کی طرح ماحول نہیں ہوگا۔

ممبئی میں رات کے کرفیوکی وجہ سے لوگوں کو رات 11 بجے کے بعد اپنے گھروں کو جانا پڑے گا۔ پارٹیاں ان مواقع پر بہت زیادہ زیر بحث رہتی ہیں۔ اس بار ممبئی پولیس ایک ڈرون کے ذریعے سمندر میں ہر اونچی عمارت اور کشتیوں پر نگاہ رکھے گی۔ پولیس اب ڈرون سے نگرانی کرے گی اوراگر قوانین کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو آئی پی سی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی دفعہ 188 کے تحت بھی مقدمہ درج کرے گی۔اس بار ممبئی میں 31 دسمبرکودفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ جس میں 5 سے زیادہ افراد ایک جگہ پر اکٹھے نہیں رہ سکتے اور ایسا ملنے پر کارروائی کی جائے گی۔

ڈی سی پی ایس چیتنیا نے بتایاہے کہ ہم نے پولیس کی ہفتہ وار رخصت منسوخ کردی ہے۔ اس دن 40 ہزار سے زیادہ کی پولیس فورسز ممبئی کی سڑکوں پر ہوگی جس میں 5 ٹیمیں شامل ہوں گی۔پولیس کے مطابق رات 11 بجے کے بعد سب کو گھرجاناچاہیے۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ چار پہیے والی کار میں چار افراد سفر کرسکتے ہیں۔ ہر ایک کے لیے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔


Share: